پاکستان اسٹیل کی بحالی نو کے لئے چائینیز کمپنی کی دلچسپی، ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی پیش کش

0
240

کراچی: اسٹیل ملز کی نجکاری پر ممکنہ پلان سامنے آگیا۔ چائنیز کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق چائنیز کمپنی باو گروپ نے اسٹیل ملزکے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ادارے کی بحالی کے لئے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ معاملات طے ہونے پر تین سالہ پلان ترتیب دیا جائے گا، جس کے تحت اسٹیل ملزکی پیداوار پہلے سال میں 10 لاکھ ٹن جبکہ دوسرے سال میں 20 لاکھ اور تیسرے سال میں 30 لاکھ ٹن تک پہنچائی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا کہ جنوری 2023 سے مارچ کے درمیان اسٹیل ملزکی نجکاری کردی جائے گی، اسٹیل ملزکی نجکاری کیلئے چار کمپنیوں کو پری کوالیفائیڈ کیلئے منظور کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی سرمایہ کار پارٹیاں پری کوالیفائیڈ میں داخلے کے بعد اسٹیل ملزکادورہ کر چکی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹیل ملز کی بیلنس شیٹ کلیئر کرکے نقصانات کسی اور کمپنی میں منتقل کردیئے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں