کراچی: اسرائیلی و بھارتی ممنوعہ فنڈڈ جماعت تحریک انصاف نیویارک میں سیلاب متاثرین کے لئے نہیں “حقیقی آزادی” کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کرے گی۔ تحریک انصاف نے آج 27 اگست کو امریکہ میں سیاسی معاملات کیلئے فنڈریزنگ میراتھون کا انعقاد کیا ہے۔
ایک طرف سابق وزیر اعظم عمران خان نے 27 اگست کو غلامی سے نجات کے نام پر امریکہ میں فنڈ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو دوسری طرف سیلاب زدگان کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کے صحافی کے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہمارے پاس فنڈ اکٹھا کر کے اسے لگانے کا میکانزم موجود نہیں ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری بھی سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ میکانزم کا بہانہ بنا کر فنڈ اکٹھا کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت تحریک انصاف کی دو صوبوں پر حکومت ہے۔ پنجاب اور کے پی کے ڈوب رہا ہے۔ کوئی ایک ویڈیو بھی ابھی تک نہیں آئی جس میں کوئی پی ٹی آئی کا وزیر کسی امدادی کام کو کرتا ہوا نظر ہو۔
سوشل میڈیا پر عوام کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دو صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے مگر ملک سے زیادہ پارٹی عزیز ہے لہذا سیلاب زدگان کی کوئی مد نہیں کرنی، جلسے ہونگے، انتشار ہوگا، ملک کو ڈیفالٹ کرائیں گے کیونکہ فارن فنڈنگ سے پاکستان کو برباد کرنے کے لیے پیسہ جو پکڑا ہے۔ دوسری طرف خیبر پختون خواہ اور پنجاب کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرنے کی سازش تیار کی ہے اور عمل درآمد نہ کرنے کا لیٹر جاری کیا۔
یاد رہے فارن فنڈنگ لیتے وقت بھی کوئی میکنزم موجود نہیں تھا۔ تب بھی عمران خان کو اربوں آئے اور ذاتی مقاصد اور تشہیر پر خرچ کئے گئے تھے۔