کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے ضمنی انتخابات میں این اے 237 ملیر پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
این اے 237 کی سیٹ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کے اجتماعی استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق ضمنی الیکشن 25 ستمبر کو ہوگا۔