کراچی: سندھ حکومت نے میہڑ آتشزدگی کے متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیج دیا۔ پی ڈی ایم اے سندھ نے میہڑ آتشزدگی کے متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیج دیا ہے۔
مشیر بحالی سندھ رسول بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ 500 خیمے، 1500 کمبل، 1000 فولڈنگ بیڈ بھی روانہ کیے ہیں اور 1000 سے زائد مچھروں سے بچاٶ کی جالیاں بھی فراہم کردی ہیں۔ 500 واٹر کولر، 500 کچن سیٹ اور 400 میٹرس بھی بھیجے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ متاثرین کی مکمل مدد کررہی ہے۔ مزید ضروری امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جارہا ہے۔ سانحہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔ میہڑ واقعہ پر دلی افسوس ہوا ہے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائیگی۔