اسلام آباد (مدثر غفور) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ کی مشترکہ پریس کانفرنس مسلم لیگ ق کی درخواست پر آج شام 4 بجے تک مؤخر کی گئی ہے۔
آج اس پریس کانفرنس میں متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مسلم لیگ ق، باپ، متحدہ قومی موومنٹ اور جی ڈی اے بھی شامل ہو کر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور وزیر عمران خان سے استعفی کا مطالبہ کریں گے۔