کراچی میں مہنگائی مافیا سر گرم، عوام کا کمشنر کراچ کو برطرف کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

0
87

رپورٹ: نعمان خان

 کراچی: کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹس کے برعکس اشیاء خردونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

شہرکراچی میں لاک ڈائون سے منا فع خوروں کی چاندی ہوگئی، منافع خوروں نے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔ دکان دار صارفین سے اشیائے ضروریہ کی زاید قیمتیں وصول کی جانے لگیں، صارفین کی نمائندہ تنظیموں نے بھی منا فع خوری کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا وباء کے آنے کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ منافع خورں نے شہریوں کے ضرورت کی تمام اشیا پراضافی قیمت وصول کرنا شروع کردی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام پریشان ہوگئے ہیں اور مارکیٹ سروے کے مطابق دودھ 110 روپے لیٹر، مرغی کا گوشت 450 سے 500 روپے کلو جبکہ بڑے گوشت 650 سے 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔  کریانہ اسٹوروں پر دالوں سمیت مختلف اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مختلف اقسام کی دالوں کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

 مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کا کوئی نفاذ نہیں۔ حکام کی لا علمی کا یہ عالم ہے کہ بیشتر دکانوں پر ریٹ لسٹ موجود ہی نہیں ہے۔ شہریوں کوموٹر سائیکل ٹائر کی ٹیوب 350 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جو آج سے ایک ماہ  قبل       220 روپے میں فروخت کی جاتی تھی۔ ایک جانب سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آنے کا ڈھنڈوراپیٹا جا رہا ہے مگرعلاقائی مارکیٹوں میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ عام دنوں میں صارفین کی نمائندہ تنظیمیں متحرک نظر آتی ہیں لیکن مشکل کی اس گھڑی میں انہوں نے بھی صارفین کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ شہری کمشنر کراچی کی جانب سے قیمتوں پر قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکامی پر خاصہ نالاں نظر آتے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین کمشنر کراچی اور صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سندہ حکومت کے ماتحت ادارے پرائس کنٹرول اتھارٹی مکمل طور پر غائب ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا دکانداروں پر کسی قسم کا کنٹرول نہیں جس کی وجہ سے ہر دکاندار اپنی مرضی کی قیمت وصول کررہا ہے۔

جب اس سلسلے میں کمشنر کراچی رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں