گلشن حدید کے گٹر بھی شراب پینے لگے، صفائی کے دوران شراب کی خالی بوتلیں برآمد

0
268

کراچی: گلشن حدید کے گٹر بھی شراب پینے لگے۔ گٹروں کی صفائی کے دوران بڑی تعداد میں شراب کی خالی بوتلیں برآمد ہونے لگیں۔ شراب کی ان خالی بوتلوں کی وجہ سے جہانگیر ہوٹل سے لے کر حدیبیہ مسجد تک گٹر بند ہوکر ابلنے لگے اور سیوریج کا پانی روڈوں پر بہنے لگا جس کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ گیا ہے اور نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو رہے ہیں۔

گلشن حدید فیز ٹو میں گٹروں کی صفائی کے دوران شراب کی خالی بوتلیں ملنے لگی ان بوتلوں کی وجہ سے گٹر بند ہوکر ابلنے لگے ہیں۔ شراب کی یہ بوتلیں گٹروں میں کون پھینک رہا ہے اب تک انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حدید کمیٹی اور یونین کونسل کی نااہلی کی وجہ سے گٹر کے اوپر ڈھکن نہیں ہیں اور گٹر کُھلے ہوئے ہیں اور شراب پینے والے پینے کے بعد خالی بوتلوں کو گٹر کے اندر پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے گٹر بند ہونے سے سیوریج کا گندا پانی گلیوں اور روڈوں پر نظر آرہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں