اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کردی۔
اس وقت ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 11 ، پنجاب میں12 اور سندھ میں 7 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ملک بھر میں 1150ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے اور4400 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ بلوچسستان میں 1700 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 1000 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 900ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی ہے۔