اسلام آباد: مصدقی زرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کا معاملہ پر وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار کرلی۔ سیکریٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر ارسال کردی۔
صدر مملکت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دینگے اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹیفکیشن جاری کریگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔