کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن جنگ سے وابستہ سینئر صحافی حیات عزیز نقوی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کے یو جے نے کراچی کی صحافی برادری سے ان کیلئے دعائے صحت کی اپیل ہے کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے حیات عزیز نقوی ہفتے کی شام دفتر میں ہی تھے، جہاں اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال منتقلی کے دوران ہی انہیں دل کا شدید بھی دورہ پڑا جس سے ان کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ حیات عزیز نقوی کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز کل ان کی انجیوگرافی کریں گے۔
کے یو جے نے جنگ اخبار کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینئر صحافی اور جنگ کے پرانے کارکن حیات عزیز نقوی کے علاج کے جملہ اخراجات برداشت کرے۔