دھابیجی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مقتول ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ آمد، تعزیت کے بعد مقتول ناظم جوکھیو کے افضل جوکھیو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم جوکھیو کو جو بے دردی سے قتل کیا گیا اور پورے خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جو اصل قاتل ہیں ان کے ساروں کے نہیں ہیں اور وزیر اعظم کی ہدایت پر میں یہاں آیا تھا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ خاندان کے ساتھ اسٹیٹ کھڑی ہے اور جو جے آئی ٹی بن رہی ہے اس پر ان کو بھروسہ نہیں ہے۔ جی آئی ٹی فیڈرل کے تحت بنی گی۔ اسمبلی میں قتل کے ملزمان موجود ہیں اور اپنے ہی شہر میں اپنے ووٹرز کے ساتھ ظلم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شکار کے لئے جو عرب پاکستان آتے ہیں ان کا کوئی قصور نہیں۔۔عرب تو صرف شکار کرتے ہیں لیکن مقامی وڈیرے اپنے لوگوں کا شکار کرتے ہیں۔ شکار کا سلسلہ تو پاکستان میں پچھلے 40 سال سے چل رہا ہے۔ عرب سے جو لوگ شکار کرنے آتے ہیں اس سے حوشحالی آتی ہے۔ شکار کے حوالے سے ضابطہ احلاق موجود ہے اور اس پر عملدرآمد بھی ہورہا ہے۔ لیکن مقامی وڈیرے اپنے ہی لوگوں کو قتل کر رہے ہیں اس کی اجازت نہیں ہے۔