رہائشی آبادی میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، تین گاڑیاں تباہ

0
122

 کراچی: شہر کراچی کے علاقے صدر میں سی بریز اسپتال کے قریب  پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی  کے نتیجے میں قریب موجود تین گاڑیاں تبادہ ہوگئیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں سی بریز اسپتال کے قریب بس اڈے سے متصل  خالی پلاٹ پر  پٹاخوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، پٹاخوں کے دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،رینجرز اور فائر بریگیڈ  کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی، آگ کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید دو گاڑیوں کو بھی طلب کر لیا، آتشزدگی کے بتیجے میں قریب موجود دو ہائی ایس وین اور ایک سوزوکی ہائی روف بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی، آتشزدگی کے باعث تینوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، آتشزدگی کے باعث وعلاقہ دھماکوں سے گونجتا رہا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،خ۔

 اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پٹاخوں کا گودام حنیف نامی شخص کا ہے، رہائشی آبادی میں پٹاخوں کا گودام رہائشیوں کے لئے خطرناک ہے، اسی علاقے میں حنیف کے دوسرے گودام میں چند برس قبل بھی آگ لگی تھی۔

ارشاد سودھر ڈپٹی کمشنر ساوتھ کا کہنا ہے کہ ہمیں تقریبا 11 بجے اطلاع ملی اور ہم نے فوری رسپانس کیا اور ہم نے اس آگ کو بروقت قابو کیا۔ اس معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور یہ رہائشی ایریا میں پٹاخوں کا گودام بنانا غیر قانونی ہے۔ یہ پٹاخوں کے فیکٹری نہیں ہے،  گودام ہوسکتا ہے جس میں سامان اسٹاک کیا جاتا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بظاہر تخریب کاری کا کوئی عنصر نہیں،  پھر بھی ہر زاوئیے سے تحقیقات کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں