راولپنڈی: وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سوشل میڈیا کے زریعے پتہ چلا ہے۔
جب میں وزیر تھا اس وقت 40 ڈالر فی بیرل کا کروڈ آئل تھا اور آج 80ڈالر فی بیرل ریٹ ہے۔ کوریا، جاپان ملائشیا میں پیٹرول کا ریٹ بہت زیادہ یے۔ جنوبی ایشیا کے ریجن میں پیٹرول کی قیمتیں آج بھی کم ہیں۔
غلام سرور خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے علاوہ اشیائے خوردونوش بھی پاکستان میں سستیں ہیں۔ ہر ہفتے میں کابینہ کی میٹنگ میں خطے اور پاکستان میں قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا یے اور دنیا کے 130ممالک میں پیٹرول ہم سے مہنگا یے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی ہے اور غریب لوگوں کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈری ہوگی۔ آٹا، چینی اور دالوں پر 40 فیصد لوگوں کو سبسڈی دی جاتی یے۔