وزارت بحری امور کی جانب کورونا موبائل ویکسینیشن مہم شروع

0
19

کراچی: وزارت بحری امور کی جانب کورونا موبائل ویکسینیشن مہم شروع کردی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے تفصیلات ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل ویکسینیشن کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئی ہیں۔

کے پی ٹی میں 1 لاکھ 73 ہزار 870 افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ پورٹ قاسم میں 87 ہزار 833 افراد اور پی این ایس سی میں 48 ہزار 632 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ہمارا ہدف 1 ملین افراد کی ویکسینیشن ہے اور جلد ہی اس ہدف کو پورا کرینگے۔

تمام پاکستانی جلد ویکسینیشن کروائیں اور پاکستان کو کرونا فری بنائیں اور پاکستان کا شمار جلد ہی کورونا فری ممالک میں ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں