ایف آئی اے کراچی کی کارروائی، پی آئی اے افسران گرفتار

0
215

کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کا ہیومن رائیٹس کیس نمبر 11827S2018 میں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائین کی اسپیشل آڈٹ کا حکم جاری کیا۔ جس پر آڈٹ پیرا 12.1.5 کے تحت قومی ایئرلائن نے بزنس کلاس کے مسافروں کے لئے 350 آئی پیڈ  ایک سال کی مدت کے لیے.کراۓ پر حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے اور اس ضمن میں ایئرلائن مینجمنٹ نے قومی خزانے کو 99.02 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بوئنگ 777 طیارے میں سیلولر/وائی فائی کی سہولت موجود نھیں جبکہ قومی ایئرلائن کی بزنس کلاس سیٹ اپ گریڈیشن کے لیے 5 ارب روپے کا پروجیکٹ پہلے سے جاری شدہ تھا جو کہ ایک میگا کرپشن اسکینڈل ہے۔

 ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ٹھوس شواہد حاصل کرنے کے بعد مقدمہ الزام نمبر 39/2021 درج کرکے ملزم شاہ نواز رحمن سابقہ مینجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے اور ملزم عامر میمن موجودہ جنرل مینیجر برانڈ پی آئی اے کو گرفتار کر لیا ہے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں