لاہور میں سنگدلی کی انتہاء 9 سالہ بچی پر کتا چھوڑ دیا، ملزم گرفتار

0
82

لاہور: اقبال ٹاؤن کے علاقے جہانزیب بلاک کے رہائشی رشید کے بیٹے اسلم نے گلی میں سے گزرتی 9 سالہ بچی مصباح پر کتا چھوڑ دیا۔ کتے کے کاٹنے سے بچی زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئی۔ جسے راہگیروں نے بڑی مشکل سے بچایا۔

بچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد اسےفارغ کر دیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچی مصباح کے والد محمد اسلم کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کتے کے مالک ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے حوالات میں بند کردیا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ غیر انسانی سلوک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں