پاکستان اسٹیل، من پسند افراد کو ریٹائرمنٹ سے قبل ہی نوازنے کا سلسلہ جاری

0
72

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کی نااہل انتظامیہ کے اعلی افسران کا اپنے من پسند خوشامدی افراد کو نوازنے کا سلسلہ شروع۔ اسٹیل ملز میں ایک طرف انتظامیہ ریٹائرڈ ملازمین کو ہیلے بہانے سے سود کے کھانے کے چکر میں واجبات کی ادائیگی نہیں کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف رواں ماہ 4 ستمبر کو ریٹائرڈ ہونے والے ایکٹنگ منیجر اور انچارج اکاؤنٹس سید شکیل احمد کو ریٹائرمنٹ سے قبل ہی ایڈوانس میں 80 فیصد ادائیگی کردی گئی ہے۔

سید شکیل احمد نامی افسر کے ریٹائرمنٹ کے بعد کل واجبات 70 لاکھ 44 ہزار بنتے تھے ان کو 55 لاکھ بطور ایڈوانس ادا کر دئیے گئے ہیں۔ سید شکیل احمد نے ایڈوانس ادائیگی کے لیے 06 اپریل 2021 کو درخواست دی تھی اور درخواست کو 29 اپریل کو اسٹیل ملز کے غیر قانونی تعینات سی ای او برگیڈیئر ریٹائرڈ شجاع حسن خوارزمی نے منظور کرکے ادائیگی کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق انچارج اکاؤنٹس سید شکیل احمد  دو دن بعد 4 ستمبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جبکہ ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ پاکستان اسٹیل ملز میں ڈیلی ویجز پر بھرتی کرنے کے معاملات بھی طے پا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں