اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا

0
98

کراچی: اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا۔ پی آئی اے کے افغانستان میں جاری انسانی ہمدردی  مشن پر طیارہ ضروری ادویات کی ترسیل کے لئے  پہنچا اور خوراک و ادویات پی آئی اے کے خصوصی  بوئنگ 777 نے دبئی سے مزار شریف پہنچائیں۔

کارگو طیارہ کا مقصد افغانستان میں ادویات کی قلت کے سدباب کیلئے اقوام متحدہ کی ہر ممکن حد تک معاونت کرنا ہے۔ ادوایات کی کمی کے باعث افغان بھائی مشکلات کا شکار تھے۔ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد کابل کے علاوہ یہ پہلی بین القوامی کمرشل پرواز تھی اور مزار شریف میں پرواز کی لوڈنگ اور زمینی انتظامات کیلئے پی آئی اے کی آپریشنز ٹیم جہاز کے ساتھ روانہ ہوئی۔

ٹیم نے سی ای او پی آئی اے کے معاون خاص ائیروائس مارشل عامر حیات کی سربراہی میں سفر کیا اور زمین پر متعلقہ انتظامات سنبھالے اور پی ائی اے کی پرواز کے اجازت نامے و دیگر معاملات کیلئے سیکٹری خارجہ سہیل محمود کی ذاتی کاوشیں ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اس آپریشن میں اہم کردار ادا کیا اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی جانب سے کامیاب مشن مکمل کرنے پر ٹیم کو شاباش دی۔ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے سیکٹری و وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
 پی ائی اے کی پرواز، پاکستان کی طرف سے جاری انسانی ہمدردی و اقوام عالم کی معاونت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پاکستان افغانستان کا امن، صحت و سلامتی میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں