اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چودھری نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کابل سے انخلاءمیں تقریباً 1400 افراد کو مدد فراہم کی اور کابل میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث صحافیوں، انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مختلف سفارت خانوں کے عملہ کا انخلاء مشکل ہو گیا تھا۔ اس وقت تک تقریباً چار ہزار ویزے جاری کئے جا چکے ہیں، دو ہزار کے قریب لوگوں کو کابل سے نکالا جا چکا ہے۔