سندھ میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، عذرا پیچوہو

0
66

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو اور وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت این سی او سی کے اس ماہ کے آخر تک کے لئے دئیے گئے 40 فیصد کے ٹارگٹ کو نہ صرف پورا کرنے گی بلکہ ہم انشاء اللہ 50 فیصد ویکسینیشن کے عمل کو پورا کرلیں گے۔ اس وقت اسپتالوں میں کرونا سے متاثرہ افراد میں سے 90 فیصد وہ مریض ہیں جنہوں نے اب تک ویکسینیشن نہیں کروائی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے بستر اور وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں ہیں اس وقت بھی ہمارے پاس سروسز اسپتال، عباسی شہید،  سیسی کے زیر انتظام اسپتالوں سمیت دیگر میں بنائے گئے کوووڈ وارڈز میں بستر اور وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی صبح محکمہ صحت، بینک لمیٹڈ اور پی سی بی کے اشتراک سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پارکنگ ایریا میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو، ایچ بی ایل کے صدر اورنگزیب،  ڈلیوری ایچ او، آغا خان اسپتال کے اعلی عہدیداران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزراء نے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور وہاں رجسٹریشن سے لے کر ویکسینیشن کے عمل تک کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کی عوام اور بالخصوص نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کے عوام کی سہولت کے لئے حبیب بینک اور پی سی بی کی انتظامیہ نے جو یہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز قائم کیا ہے وہ خوش آئند ہے اور امید ہے کہ اس سینٹر سے روزانہ 2500 افراد کو جو ویکسینیشن کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے وہ اس کو پورا کریں گے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں کرونا کے جو کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ان میں سے 90 فیصد وہ کیسز ہیں جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں