کشمیر کے بعد اگلا ٹارگٹ سندھ ہے، شاہ محمود قریشی

0
83

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد قومی جماعت ہے جوفیڈریشن کی حامی ہے اورجس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔گلگت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں بھی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دینے پر آزاد جموں و کشمیر کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کشمیر کے بعد اگلا ٹارگٹ سندھ ہے۔ سندھ میں سیاسی رابطوں کے حوالے سے وزیراعظم کی سربراہی میں حکمت عملی طے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سندھ کی اہم شخصیات سے رابطے میں ہیں۔ ہمارا تجزیہ یہ ہے کہ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ ہم سندھ کے عوام سے رجوع اور صوبہ کے مسائل کا حل تلاش کریںگے۔ ہم سندھ کے لوگوں کو متبادل قیادت فراہم کریں گے۔ اس وقت بھی سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین موجود ہیں۔ جو زیادہ تر کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔ عمران خان کا پیغام اندورن سندھ لوگوں تک پہنچائیں گے اور سند ھ کے عوام کو قائل کریں گے۔ اگر سندھ کے عوام قائل ہو گئے تو سندھ میں خوشگوار تبدیلی نظر آئیگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں