آزاد جموں و کشمیر الیکشن، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، سرکاری ملازمین کی تقریوں اور تبادلوں پر پابندی بحال

0
83

مظفرآباد: الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد سرکاری ملازمین کی تقریوں اور تبادلوں پر پابندی بحال آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم اور جسٹس رضاعلی خان پر مشتمل پینچ نے اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن کے احکامات قانونی قرار دے کر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کاحکم معطل کردیا۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے حکومتی عاملین کے تمام احکامات منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے احکامات کو قانونی حیثیت حاصل یے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے تقرریوں، تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں سمیت کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے جاسکتے جو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن پر اثرانداز ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں