کینیڈا میں آتشزدگی کے واقعہ پر پاکستانی وزیر خارجہ کا اظہار افسوس

0
28

اسلام آباد: کینیڈین علاقے چیسٹرمیئر میں آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی نژاد خاندان کے 7 افراد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں۔ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 وزیرخارجہ نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی اور وزیر خارجہ کا غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ میری ہدایت پر کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی قونصلیٹ وینکوور متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ وزیر خارجہ کی طرف سے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں