طالبان کا کابل کے قریب مزید دو اضلاع پر قبضہ

0
268

کابل: امریکی فورسز کے انخلا کا عمل شروع ہونے کے بعد سے طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی جاری ہے اور اب تک انہوں نے افغانستان کے بڑے حصہ 85 فیصد پر قبضہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین پیش قدمی طالبان کی جانب سے کابل کے نواح میں کی گئی ہے جہاں انہوں نے کابل کے دو قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ کابل کے قریب ترین شہر چاریکار پر قبضے کیلئے جنگ جاری ہے۔ افغان ٹی وی کے مطابق طالبان نے کابل سے ملحقہ صوبے پروان کے دو اضلاع سیاہ گرد اور شنواری پر گزشتہ کچھ روز کے دوران قبضہ جمالیا ہے اور اب وہ کابل سے 63 کلومیٹر دور چاریکار شہر پہنچ چکے ہیں۔ چاریکار میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ طالبان کی جانب سے کابل سے 50 کلومیٹر دور درہِ غوربند پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر غوربند کے درے پر توجہ نہ دی گئی تو بہت جلد طالبان چاریکار شہر میں داخل ہوجائیں گے۔ تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ وہ خون ریزی سے بچنے اور 11 ستمبر معاہدے کے تحت سلوموشن پیش قدمی جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں