بلوچ ماہر ماحولیات سعودی عرب کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے پر پُرجوش

0
97

جدہ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ماہر ماحولیات شمس اللہ درانی ماحول دوست خدمات انجام دینے پر اسلامی دنیا میں ماحولیاتی انتظام کے لیے باوقار کنگڈم آف سعودی عرب ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

شمس اللہ درانی نے گذشتہ روز ایوارڈ کے حصول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کنگڈم آف سعودی عرب ایوارڈ ملنے پر انتہائی پرجوش ہیں۔ 33 سالہ درانی گرین بلوچستان آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پشین میں گزشتہ پانچ سالوں سے بڑے پیمانے پر درخت لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ مہم کمیونٹی کی طرف سے رضاکارانہ طور پر شرکت سے ممکن ہوئی جو 2018 میں اسکولوں اور مختلف جگہوں پر درخت لگانے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ جس کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں