گرین لینڈ پبلک اسکول کا فیسوں کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ جاری

0
64

کراچی: رفاعی پلاٹ پر بنائے گئے گرین لینڈ پبلک اسکول کا فیسوں کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ جاری، دیگر فیسوں کے علاوہ سال میں تین بار امتحان کے نام پر فیس لی جانے لگی، متاثر والدین کا مطالبہ ہے کہ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن ایسے اسکولوں کی رجسٹریشن کینسل کریں۔

ناگن چورنگی سیکٹر بی-14 رفاعی پلاٹ نمبر ایس ٹی-18 پر بنائے گئے گرین لینڈ پبلک اسکول میں فیسوں کے نام پر والدین سے لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے اور ایڈمیشن فیس، رجسٹریشن فیس، سالانہ فیس، ماہانہ فیس، اسٹیشنری فیس، کاپی کتابوں کی فیس، یونیفارم فیس کے علاوہ سال میں تین بار امتحان کے نام پر فیس لی جانے لگی،

رفاعی پلاٹ پر قائم اسکول میں ضرورت مندوں بچوں کو داخلہ دیا جا سکے جن کے والدین بھاری فیسز برداشت نہ کر سکتے ہوں لیکن رفاعی پلاٹ پر بنائے گئے اسکول میں کمرشل کمائی کا سلسلہ شروع کر دیا۔

گرین لینڈ پبلک اسکول کے مالک شہزاد سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف دینے کے بجائے ٹال مٹول کرتے ہوئے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرین لینڈ پبلک اسکول رفاعی پلاٹ پر رفاعی کام کرنے کے بجائے کمرشل کاموں اور بےجا فیسوں کی لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے۔

متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ پبلک اسکول میں ایسی ٹیچرز رکھی گئی ہیں جن کی غلطیوں کو اسکول میں پڑھنے والے بچے درست کرتے ہیں تو خود اندازہ لگا سکتے ہیں اسکول کا معیار کیسا ہے اور ایسے اسکولوں میں جہاں پر بچوں کی تعلیم پر دھیان دینے کے بجائے صرف فیسوں، کمرشل کمائی پر زور دیا جانے لگے تو ایسے اسکولوں کی رجسٹریشن کو فل فور کینسل کرکے اور ایسے اسکولوں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں