سندھ رینجرز و پولیس کا مختلف جیلوں میں سرچ آپریشن

0
71

کراچی: پاکستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں سرچ آپریشن۔ سرچ آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔ تینوں جیلوں کی تمام قیدی بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔

سندھ رینجرز و پولیس کا مختلف جیلوں میں سرچ آپریشن

        تلاشی کے دوران مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، چاقو ،قینچی، یو ایس بی، میموری کارڈ، ایم پی فائف،  لائٹرز، ناخن تراش اور ہیٹر شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران جیلوں کے داخلی و خارجی راستوں اور دیگر سیکیورٹی سے متعلق انتظامات  بھی چیک کئے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں