کراچی: جیو انتظامیہ نے سینئیر صحافی و اینکر حامد میر پر کیپٹل ٹالک شو کرنے پر عارضی پابندی عائد کردی۔ کیپٹل ٹالک اب حامد میر کے بغیر ہوگا۔ تاہم حامد میر جنگ گروپ کا حصہ ہیں۔ عارضی طور پر شو کی میزبانی محمد جنید یا کراچی سے کوئی اور اینکر کریں گے۔
دوسری بار حامد میر پر جیو نیوز انتظامیہ نے پابندی عائد کردی آج سے انہیں کیپیٹل ٹاک میں نہیں دیکھیں گے۔ پہلی بار ان پر جنرل پرویز مشرف نے پابندی عائد کی تھی۔
یاد رہے حامد میر نے کچھ دن قبل صحافی اسد علی طور پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج میں اسٹبلشمنٹ کی جنرل رانی پر شدید تنقید کی تھی۔