کراچی میں گرمی کی لہر 3 اپریل تک جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

0
60

کراچی: شہر کراچی میں گرمی کی لہر 3 اپریل تک جاری رہے گی اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی گرمی کی لہر 3 اپریل تک جاری رہے گی۔ آج بھی درجہ حرارت چالیس سے اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

سردار سرفراز نے بدھ کو میڈیا کو دئیے گئے پیغام میں بتایا ہے کہ بلوچستان اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں آنے کے باعث گرمی کی شدت بڑھی ہے۔ منگل کو کراچی کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آئندہ چار دن موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ تین دنوں میں پارہ چالیس سے بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ شمال مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 15 کلو میٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں زیادہ تر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ آج سے ہفتے تک سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور اس دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں