شہر کراچی میں ڈاکو آزاد، ٹک ٹاک پولیس وڈیو بنانے میں مصروف، ترجمان کراچی پولیس کا موقف دینے سے گریز

0
286

کراچی: شہر کراچی میں ڈاکو آزاد، شہر بھر میں ڈاکو راج قائم اور شہر ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ کراچی شہر میں یومیہ 239 وارداتیں ہورہی ہیں اور سال 2022 میں مجموعی طور پر 85 ہزار 948 وارداتیں ہوئیں جبکہ کراچی پولیس افسران ٹک ٹاک پر وڈیو بنانے میں مصروف ہے۔

https://youtube.com/shorts/AJ4mftgZQsk?feature=share

ٹک ٹاک پولیس اہلکار ہی نہیں اب پولیس افسر بھی ٹک ٹاک کے دیوانے بن گئے اور قائدآباد تھانے میں تعینات اے ایس آئی نیک زادہ کی ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ وڈیو میں دوران ڈیوٹی پولیس آفیسر ٹاک ٹاک بنانے میں مصروف ہے۔

دی پاکستان اُردو نے وڈیو کی تصدیق کیلئے ترجمان کراچی پولیس شازیہ جہاں سے واٹس ایپ پر سوال پوچھا تاہم انہوں نے موقف دینے سے گریز کیا اور جواب نہیں دیا۔

آئی جی سندھ نے تین اہلکاروں کو معطل کردیا تاہم شہریوں نے آئی جی سندھ سے ٹک ٹاک بنانے والے اے ایس آئی کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں