کورنگی کیا خوبصورت علاقہ تھا، جنگل بنادیا ہے، چیف جسٹس کا اظہار برہمی

0
29

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری میں کورنگی میں شادی ہالز کے انہدام کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہمیں اتنے شادی ہالز کی ضرورت نہیں، گھروں کو شادی ہال کیسے بنادیا؟

عدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ شاہراہ قائدین کا کیا, کیا آپ لوگوں نے؟ وہاں ڈینٹر پینٹر بٹھا دیے، شورومز کھول دیے، گھروں پر سب بنادیا جس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ تجاوزات ختم کردی گئی ہیں، غیر قانونی دکانیں  بھی گرادی ہیں۔

جسٹس نے کہا کہ مزار قائد کے گرد کثیر تعداد میں پلانٹیشن کریں ورنہ مزار کی دیواریں خراب ہوجائیں گی۔ پورے علاقے کو خوبصورت بنائیں۔

سندھی مسلم میں اونچی اونچی غیر قانونی عمارتیں بنا دی ہیں۔ ایک چار منزلہ عمارت نالے پر تعمیر ہوئی ہے۔ نالے پر قائم رہائشی عمارت کے خلاف فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ایس بی سی اے اور کمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لوگ ملے ہوئے ہوتے، پیسے کھاتے ہیں.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں