غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ایک عالمی جائزہ تنظیم کی سالانہ رپورٹ ریلیز

0
56

اسلام آباد: ہندوستانی قابض افواج کی جانب سے 124 مسلح تصادم، 312 کارڈن اینڈ سرچ آپریشن میں 474 شہید، 657 رہائش گاہیں تباہ

  ہلاک ہونے والوں میں 65 شہری ، 232 حریت پسند اور 177 ہندوستانی قابض فوجی شامل ہیں۔  کورونا کے سبب 2020 کو انسانی تاریخ میں “زیرو سال” کے طور پر ریکارڈ کیا جاسکتا ہے کیونکہ انفیکشن سے بچنے کی خاطر بیشتر شہریوں نے خود کو گھروں میں محصور کرلیا۔  تاہم ، بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی زندگیوں میں اس سال مزید پیچیدگیاں شامل ہوئیں اور بھارتی قابض افواج کے مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی۔  ہندوستانی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں لیگل فورم فار اپرسڈ وائسز آف کشمیر (ایل ایف او وی کے) کی تیار کردہ اس سالانہ رپورٹ میں یکم جنوری سے 30 دسمبر 2020 کے عرصہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سال 2020 میں بھارت نے کشمیر کے شہریوں پر ، رہائش گاہوں اور انسانی حقوق کے محافظوں پر، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے دفاتر پر دن دھاڑے چھاپے مارے اور حملے کیے۔ اس سال ہندوستانی مقبوضہ جموں وکشمیر میں 657 شہریوں کے غیر قانونی قتل کے علاوہ 177 بھارتی قابض فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 232 حریت پسندوں کا قتلِ عام کیا گیا۔
01 جنوری سے لے کر 30 دسمبر 2020 تک ، بھارتی قابض افواج نے نام نہاد 312 کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز (سی اے ایس او) اور کارڈن اینڈ ڈسٹرائے آپریشنز (سی اے ڈی او) کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں 124 مقابلے ہوئے جن میں 232 حریت پسند بھارتی قابض فوج سے لڑتے لڑتے شہید ہوگئے۔  ان مقابلوں کے دوران 177 ہندوستانی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔  مقابلوں کے دوران بھارتی قابض افواج نے کم از کم 657 مکانات تباہ کیے۔  مقابلوں کے دوران شہری املاک کی تباہی میں حکومت کی طرف سے نافذ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اضافہ دیکھا گیا۔  ضلع بڈگام کے ایک پورے گاؤں میں توڑ پھوڑ کی گئی جس میں بہت سے خاندان بے گھر ہوئے۔  یہ سب کاروائی اس حقیقت کے باوجود ہوئی کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کورونا کے عوض متنازع علاقوں میں عالمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے باوجود بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی معمول کے مطابق خلاف ورزی کرتے ہوئے اور دنیا کے سب سے بڑے آفس کے احکامات کو رد کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کے ارتکاب اور عالمی پالیسیوں کی خلاف ورزی کو جاری رکھا۔  مختلف حادثات میں 65 شہری ہلاک ہوئے جن میں شوپیان میں بھارتی پیشہ ورانہ فورسز کی طرف سے جاری لڑائی میں 3 مزدوروں کے غیر عدالتی قتل شامل ہیں۔  اس سال ، کشمیریوں اور بین الاقوامی میڈیا کے لئے کام کرنے والے صحافیوں کو بھارتی حکام کی طرف سے دباؤ ، دھمکیاں اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔  متعدد صحافیوں پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ایک صحافی ابھی بھی سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے مقدمے کی سماعت میں تاخیر کے سبب سلاخوں کے پیچھے ہے۔
گورننگ اتھارٹیز نے میڈیا کی نئی پالیسی شروع کی جس میں اب اخبارات اور رسائل پر حکومت کا مکمل کنٹرول ہے۔  2020 میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی پر پابندی کے تسلسل کا مشاہدہ کیا گیا جو 5 اگست 2019 سے نافذ ہے۔ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے خلاف بھارت کی طرف سے معلومات تک رسائی پر پابندی میں اضافہ دیکھا گیا اور رواں سال قل 141 انٹرنیٹ بلاک آؤٹ دیکھے گئے۔  یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے ڈاکٹروں اور صحت کے حکام کےلئے انٹرنیٹ کی فراہمی بہت ضروری تھی۔ 01 جنوری سے 30 دسمبر تک کے عرصے کے دوران ، بھارتی پیشہ ور فورسز کے ذریعہ 2773 افراد کو حراست میں لیا گیا اور انہیں ہندوستان بھر کی مختلف جیلوں میں بند کیا گیا۔  اس سال انسانی حقوق پر بدترین حملہ ہوا جب بھارت نے اپنی ایجنسیوں کو کشمیر بھیج کر صحافیوں ، انسانی حقوق کارکنان اور سول سوسائٹی تنظیموں کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مروائے۔  نومبر کے آغاز میں بھارت کی انسداد دہشت گردی کی نام نہاد تنظیم این آئی اے نے خرم پرویز، پرویز بخاری و دیگر کی رہائش گاہوں انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاتر پر چھاپہ مارا۔ بھارتی مقبوضہ افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں جس بے رحمی اور بے دلی سے صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی تذلیل ہوئی اسکی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں