آزاد کشمیر میں مہنگائی’ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کا پولیس کے درمیان تصادم، آزادی چوک میدان جنگ گیا

0
32

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین اور درمیان تصادم آزادی چوک میدان کارزار بن گیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج اور مظاہرین پر انسوگیس کے شیل پھینکے کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کے پھترائو سے ڈی ایس پی اشتیاق گیلانی زخمی ہوا اور مظاہرین نے دوبارہ آزادی چوک پہنچ کر دھرنا شروع کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز کے مطابق مظاہرین کو آزادی چوک میں صرف دو گھنٹوں کیلئے جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مظفرآباد شہر میں شٹرڈاون ہڑتال اور مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارکے نتیجہ میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ آزاد کشمیر میں مہنگائی اور بجلی کےبلوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے اور عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا دائرہ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع تک پھیل گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں