کراچی: انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن غفیر نے اتوار کو فلسطینی قیدیوں کی انتظامی رہائی سے متعلق قانون میں ترمیم جاری کی ہے، جس کے تحت بعض فلسطینی قیدیوں کو جیل سے جلد رہا کرنے کی اجازت دینے سے متعلق سابقہ پالیسی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انتہاپسند بن غفیر کا یہ اقدام اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں اوردیگر قیدیوں کی زندگی مشکل بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ماضی میں بعض فلسطینی قیدی جیلوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے جلد رہائی کے اہل قرار پاتے تھے۔