لاہور: مدرسہ طالب علم زیادتی کیس میں مفتی عزیز الرحمن کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیئے۔
ایڈیشنل سیشن نعمان محمد نعیم ملزمان کی عبوری ضمانتیں پر سماعت کی۔ لطیف الرحمن ، وسیم الرحمن، وصی الرحمان نے ضمانت کے لیے رجوع کیا ہے۔ پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان شامل ٹفتیش ہو چکے ہیں تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ ملزمان پر متاثرہ بچے کو ہراساں اور دھمکانے کا الزام ہے۔