ایوان صدر گرین انرجی پر منتقل، صدر مملکت نے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا

0
93

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے ایک میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کے افتتاح کے بعد ایوان صدر مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقل ہو گیاہے۔ جس کے بعد ایوان صدر ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جن کے ایوان صدر مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقل ہو چکے ہیں۔ پریزیڈنٹ گرین انیشیوٹیو کے تحت اینگرو کارپوریشن کے ساتھ شراکتداری کے تحت یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے، اس منصوبے سے ایوان صدر کو بجلی کی فراہمی کے علاوہ سو فیصد اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ چند سال  میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت دنیا میں نام بنایا گیا۔ منصوبے کے تحت ایوان صدر کو گرین انرجی پر منتقل کیا گیا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے اعتبار سے پاکستان کا شمار دنیا کے10سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے حکومت نے واضح پالیسی مرتب کی۔

 صدر عارف علوی نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو کفایت شعاری کی ترغیب دینا ہوگی۔ اسلامی معاشرے میں کفایت کی روایت بہت پرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14سو سال پہلے ہمارے نبیۖ اپنے کپڑوں کو خود رفو کرتے تھے۔ قدرتی وسائل کی بھی حد ہوتی ہے انہیں احتیاط سے استعمال کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے بچوں کو درخت لگانے اور ان کی  افادیت سے آگاہ کیا۔ چند سالوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت دنیا میں نام بنایا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں