اسرائیل کا دورہ کرنے والے اینکر کو پی ٹی وی سے برطرف کردیا گیا

0
148

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکر احمد قریشی کو برطرف کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی مؤقف پر سختی سے کاربند ہے، وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا، سستی سیاسی شہرت کے لئے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیال کریں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو برطرف اور آف ائیر کردیا گیا ہے، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں