کویت، پاکستانیوں کیلئے فیملی، بزنس اور ٹیکنیکل ویزا بحال

0
205

کراچی: کویت نے 10 سال بعد پاکستانیوں کیلئے فیملی، بزنس اور ٹیکنیکل ویزا بحال کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات کی جس میں کویتی وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاک، کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم سے ویزا بحالی پر بھی بات چیت کی۔  وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2011 سے بند پاکستانی شہریوں کیلئے کویتی ویزے کی بحالی پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک نے فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے جبکہ خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر کویت جا سکیں گے۔

اس موقع پر کویتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں