کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر کا اپنے وفد کے ہمراہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا دورہ

0
12

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر وسینیئر کرائم رپورٹر اور بیورو چیف سچل نیوز شاہد انجم نے اپنے وفد کے ہمراہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مویشی منڈی میڈیا سیل کے اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، شاہد انجم کو اس موقع پر مویشی دوست منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کو دی جانے والی انتظامیہ کی جانب سے سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور مویشی منڈی کا دورہ بھی کروایا، مویشی دوست منڈی میڈیا سیل کے انچارج عتیق احمد، سپروائرز اقتدار انور اور میڈیا کوآرڈینیٹر ماجد خان نے اس موقع پر سی آر اے کے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں