کورنگی میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

0
56

کراچی: کورنگی میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور حراساں کرنے والا سفاک ملزم کو کورنگی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم جاوید ولد علی اکبر خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتا تھا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی۔ ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ایس ایچ او کورنگی کا کہنا ہے کہ کورنگی بنگالی کیمپ کا رہائشی جاوید نشے کا عادی اور منشیات فروخت بھی کرتا ہے۔

ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ نشہ کرنے کے بعد اس طرح کی حرکات کرتا تھا۔ اپنی اس حرکت سے شرمندہ ہوں سب سے معافی چاہتا ہوں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید بنگالی کیمپ کے اطراف میں منشیات بھی فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس بھی برآمد کرلی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرکےقانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں