تاجکستان میں پاکستانی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات

0
348

اسلام آباد: تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ نویں ہارٹ آف ایشیا – استنبول پراسس “کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ان دو طرفہ تعلقات کی بنیاد یکساں تاریخ، جغرافیائی قربت اور مشترکہ مفادات پر  قائم ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ادارہ جاتی میکنزم سے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے کثیر مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ پاک ایران باڈر مارکیٹ کے جلد قیام سے دونوں ممالک یکساں مستفید ہوں گے۔

وزیرخارجہ نے بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی مسلسل حمایت پر، ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور  وزیر خارجہ نے دورہ ایران کی دعوت پر ایرانی ہم  منصب کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں