خواجہ آصف کی گرفتاری، اے این پی سربراہ کی مذمت

0
36

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حکومتی ایماء پر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ ایک رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیردفاع کو رات کی تاریکی میں گرفتار کرنا شرمناک ہے۔ نیب ہر دور میں حکومت کا آلہ کار بنی رہی ہے، آج بھی نیب زدہ اور نیب زادے موجود ہیں۔
انہوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا کسی حکومتی رکن کی کرپشن پر نیب کارروائی کرے گی؟ آٹا چینی سکینڈل پر کیا کارروائی ہوئی؟۔ پشاور میں بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن نیب کو نظر نہیں آرہی؟ لین ٹری سونامی پر عدالتی ریمارکس بھی شاید نیب کو نظر نہیں آرہے؟۔ پی ٹی آئی نے انتقامی سیاست کا راستہ اپنا لیا ہے جو سیاست کیلئے نیک شگون نہیں۔پی ڈی ایم سے خوفزدہ حکومت اور انکے اتحادی نیب کو استعمال کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں