کراچی: چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پر اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کی درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرلی گئ۔
آل ایمپلائیز ایکشن کمیٹی اسٹیل ملز کے کنوینر عاصم بھٹی نے سپریم کونسل کے رہنمائوں کے ہمراہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ معزز چیف جسٹس کے کہنے پر ملازمین کی مشترکہ ٹریڈ یونینز اور آفیسر ایسوسی ایشنز کی درخواستیں رجسٹرار آفس سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہیں۔ ایس پی اور انتظامیہ کی طرف سے یقین دیہانی کروائی گئی ہے کہ جلد نوٹس ہوجائیں گے اور آپ کے اس کیس کو سنا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ پولیس کے ایس پی کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پر سب درخواستیں لیگلی طور پر رجسٹرار آفس میں جمع ہوئی ہیں اب اس پر نوٹسز جاری ہونگے اور آپ سب کو کاپیاں بھی ملیں گی۔