اسلام آباد: سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ کیس ڈی لسٹ کرنے کی وجہ بینچ کے معزز رکن جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی بتائی جا رہی ہے۔
ایم این اے علی وزیر ضمانت کیس میں مقدمہ ایک سال سے عدالت میں ہے اور علی وزیر ایک سال سے جیل میں ہیں جبکہ پانچ ماہ سے درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں پڑی ہے۔ پچھلی سماعت میں سرکار کا وکیل غیر حاضر رہا اور اس دفعہ سپریم کورٹ کا جج بیمار ہوگیا۔
مُنتخب رُکن اسمبلی کا مُقدمہ پوری عدلیہ کو امتحان میں ڈالے ہوئے ہے۔ کبھی ایڈیشنل پراسکیوڑر جنرل سندھ چھٹی پر تو سماعت موخر اور کبھی معزز جج دستیاب نہیں تو مُقدمہ ڈی لِسٹ کردیا جاتا ہے۔
یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے بھی تین ماہ ضمانت کا فیصلہ محفوظ رکھ کر گزارے تھے اور پھر ضمانت منسوخی کا فیصلہ سُنا دیا۔