راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چائینیز پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی۔ چائینیز پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 94سال کی تقریب میں آرمی چیف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہر چیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، آرمی چیف نے دفاع، سیکیورٹی، نیشن بلڈنگ میں پی ایل اے کی قیادت کو سراہا۔
تقریب میں چینی سفیر اور دفاعی اتاشی نے شرکت کی۔ چینی دفاعی اتاشی نے یوم تاسیس پراستقبالیہ دینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دفاعی اتاشی نے چینی صدر کے بیان کو دہرایا۔
چینی سفارتخانے کے حکام، پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئے انتہائی اہم ہے اور ماضی اور حال میں ہر چیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔