ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ وزیراعظم آفس بھیج دیا ہے۔
تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاحال عشرت حسین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔
واضح رہے ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ہیں۔