پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کا احمدی ملزم قتل

0
122

پشاور: پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کے ملزم کو سماعت کے آغاز پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ملزم قادیانی مذہب سے تعلق رکھتا تھا فائرنگ کرنے والے شخص خالد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر توہین رسالت کے ملزم طاہر احمد نسیم کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے نبی آخر زماں محمدﷺ کو بھری عدالت میں آخری نبی ماننے سے انکار کیا جس پر ایک نوجوان نے جج کی موجوگی میں اسے گولی مار دی۔

پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران ایک شخص نے احمدی ملزم طاہر ساکن پشتخرہ کو جج کے سامنے گولی ماردی۔ مقتول کی نعش عدالت میں پڑی ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم خالد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضورؐ نے خواب میں کہا تھا کہ اسے قتل کر دو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں