کراچی: نابینا افراد بھی اپنے حق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے نابینا افراد نے احتجاج کیا۔
نابینا مظاہرین کا کہنا تھا کہ نابینا افراد کیلئے مختص ملازمتوں کو کوٹے پر عمل درآمد کیا جائے اور ہمیں بھیک نہیں ملازمت چاہئے۔
نابینا افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز لئے احتجاج کیا۔ مظائرین نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔