کراچی: انڈین فوج میں بغاوت شروع ہوگئی اور کشمیر کے 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار گرفتار کرلیے گئے۔ جنرل کمار کو خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ کر دیا جبکہ جنرل کمار نے پہلگام واقعہ کو بھارت سرکار کا کیا دھرا قرار دے دیا۔
جنرل کمار اس سے پہلے ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ، ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹریٹجی اور وائیس چیف آف آرمی رہ چکے ہیں۔
پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گر گیا اور مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔
مودی سرکار نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کر دی۔ لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔ بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔
سات لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دی۔ لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔