بول انتظامیہ اور ایچ آر ہیڈ کا شکریہ

0
7

تحریر: محمد سمیع شہزاد

میں کئی عرصہ بول میں ملازمت کرتا رہا بول چھوڑنے کے باعث ادارے پر میری اور میرے کچھ دوستوں پر مئی 2024 کی تنخوا واجب تھی جو کہ بول کی انتظامیہ خاص طور پر ایچ آر ہیڈ شفقت صاحب، شاہد جاوید صاحب اور دیگر کی کاوشوں سے ملنا شروع ہوگئی ہے، جس پر میں بول کی تمام انتظامیہ اور مالکان کا شکر گزار ہوں۔

بول ایک اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے جس کی بڑی وجہ شفقت صاحب شاہد جاوید صاحب کی دن رات کی محنت اور صحافی دوست پالیسیاں ہیں، میری جانب سے ماضی میں تنخواہ کی تاخیر کا شکوہ سوشل میڈیا کے ذریعے کیا گیا تھا، جو کہ میرا جذباتی عمل تھا مگر حقیقت میں بول سے ایک اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور میری دعا اللہ تعالیٰ بول کے مالکان کو مزید ترقی اور کامیابی سے نوازے آمین۔

اُمید ہے ادارہ جلد مجھے بھی میری مئی 2024 کی تنخوا ادا کردے گا، میں ایک بار پھر شاہد جاوید صاحب، شفقت صاحب، عمران صاحب، علی صدیقی کا مشکور ہوں، میری جانب سے بول ایچ آر ہیڈ یا بول کے کسی بھی فرد کو کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت خواہ ہوں، ہم صحافی مختصر تنخواہ میں اپنے اور اپنے گھر والوں کی خوشیاں منانے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ ہماری تنخواہیں محض تنخواہیں نہیں پورے گھر کی خوشیاں ہوتی ہیں امید ہیں دیگر چینلز کے مالکان بھی بول کی طرح اپنے تمام سابق ملازمین کے واجبات جلد ادا کردیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں